وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں سرمایہ کاری بارے اعلی سطح کا اجلاس

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، شہباز شریف کی ہدایت بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم ،10دن میں تفصیلی رپورٹ ،سفارشات مرتب کرکے وزیر اعظم کو پیش کریگی

پیر 15 اگست 2022 23:04

وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں سرمایہ کاری بارے اعلی سطح کا اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا مفتاح اسماعیل، چوہدری سالک حسین، احسن اقبال معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں بالخصوص گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی 10 دن کے اندر وزیر اعظم کو تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے، چینی ورکرز کے ویزا کے حصول میں تمام رکاوٹوں کی فوری حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے ہدایت کی چینی ورکرز کے ویزا میں سی پیک اور دوسری کمپنیوں کے وزکرز کی تفریق ختم کرکے ویزا کے طریقہ کار کو سہل اور تیز کیا جائے۔اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی، انفرا اسٹرکچر، ریلوے، پورٹ انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں فوری طور پر ایک سے 2ارب ڈالر کی کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں