حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ایک روپے کا بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا،مفتاح اسماعیل

منگل 16 اگست 2022 12:53

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ایک روپے کا بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ایک روپے کا بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا،جو قیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں وہ صرف پی ایس او کی خریداری کے مطابق کم یا زیادہ ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو قیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں، صرف پی ایس او کی خرید کے مطابق کم ہوئی ہیں یا بڑھی ہیں۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں