وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے صدر کی طرف سے ’’آرڈر آف دی یونین‘‘ میڈل ملنے پر مبارکباد

بدھ 17 اگست 2022 23:00

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے صدر کی طرف سے ’’آرڈر آف دی یونین‘‘ میڈل ملنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی طرف سے ’’آرڈر آف دی یونین‘‘ میڈل ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین کا میڈل ملنا نہ صرف ان کیلئے بلکہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں