عمران خان کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد

بدھ 17 اگست 2022 23:10

عمران خان کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ریٹرننگ افسر فیصل ا?باد نے 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے، عمران خان کو بدھ کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، سابق وزیراعظم کے نامزدگی کاغذات میں دستخطوں کا فرق تھا۔

اس حوالے سے پی ٹی ا?ئی رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو بلا جواز مسترد کیا، سابق وزیراعظم کے 9 حلقوں میں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، یہ اعتراضات واٹس ایپ کے ذریعے سب کو بھجوائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہی کاغذات دیگر 8 حلقوں میں جمع کرائے گئے، تمام کاغذات پورے ہونے کے باوجود مسترد کیا گیا، اس ریٹرننگ افسر پر ہمیں آئندہ اعتماد نہیں ہوگا، مسلم لیگ کے ایک امیدوار پانچ سال سے واسا کے ڈیفالٹر ہیں،ان کے ڈیفالٹرکے امیدوار کے کاغذات کو منظور کیا گیا۔

بعدازاں تحریک انصاف نے این اے 108 فیصل آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپیل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں