پاکستان مصر کے ساتھ موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کا خواہاں ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کی مصر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 18 اگست 2022 18:00

پاکستان  مصر کے ساتھ موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کا خواہاں ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کی مصر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مصر کے ساتھ موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔وہ مصر کے سفیر طارق محمدداہروغ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔ وزیردفاع نے سفیرکاخیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات بالخصوص دفاع کے شعبے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دفاعی صنعت میں تعاون کے دائرہ کار کو خاص طور پر مشترکہ منصوبوں اور دفاعی ٹیکنالوجی میں مہارت کے تبادلے کے ذریعے بڑھانے پر بھی زور دیا ۔مصر کے سفیر نے پاکستان کی حمایت اور تعاون کو سراہا‘ انہوں نے خاص طور پر امت مسلمہ سے متعلق مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی اہمیت کو اجاگرکیا۔دونوں اطراف سے اعلی سطحی دو طرفہ سیاسی تعلقات کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک کو مزیدمضبوط بنانے اور اقوام متحدہ ، او آئی سی اور ڈی 8 ممالک کی تنظیم میں قریبی رابطہ پر اتفاق کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں