قانون کہتا ہے کہ کسی کو تشدد کر کے کسی سے جرم منوایا نہیں جا سکتا،بابر اعوان

جمعرات 18 اگست 2022 21:57

قانون کہتا ہے کہ کسی کو تشدد کر کے کسی سے جرم منوایا نہیں جا سکتا،بابر اعوان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر کسٹوڈیل ٹارچر ہو رہا ہے ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے پستول کے بٹ مارے گئے کمرہ عدالت میں شہباز گل نے قمیض اٹھا کے دکھایا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پروگراموں میںکہا گیا کہ ایسا تشدد کیا گیا جوکہ دکھائے نہیں جا سکتا،قانون کہتا ہے کہ کسی کو تشدد کر کے کسی سے جرم منوایا نہیں جا سکتاآئین کے آرٹیکل 14ایف کو بھی پامال کیا جا رہا ہے کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا جا سکتا،ہسپتال کو بھی تھانہ بنایا لیا گیا ہے کسی کو ملنے نہیں رہا جا رہا، پولیس کی موجودگی میں جو اقبال جرم کرے اس کی کوئی اہمیت نہیں اسد عمر کی درخواست میں کہا ہے کہ کس اور جگہ گنجائش نہیں اس لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا درخواست میں عدالت سے شہباز گل کی زندگی ،ذہنی حفاظت کی استدعا کی گی ہے اس موقع پر فیصل جاوید نے کہا کہ ہسپتال کو تھانہ بنا دیا گیا ہے ،ہراسگی کا ماحول بنا دیا گیامیڈیکل رپورٹ جھوٹی سچی بن جائے گی رپورٹ کا کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں