شہباز گل کو طبی طور پر فٹ قرار دیا گیا، پولیس

بیماری کا بہانا کرکے ملزم شہباز شبیر تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں، حیلے بہانوں سے قانون کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، بیان

جمعہ 19 اگست 2022 15:13

شہباز گل کو طبی طور پر فٹ قرار دیا گیا، پولیس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے ملزم شہباز شبیر کو طبی طور پر صحت مند قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ملزم شہباز شبیر حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کر رہے ہیں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام تر امور قانون کے مطابق مکمل کر رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ بیماری کا بہانا کرکے ملزم شہباز شبیر تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں، حیلے بہانوں سے قانون کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں