میرا علامہ خادم حسین رضوی مرحوم سے کوئی خون کا رشتہ نہیں ، ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کی وضاحت

جمعرات 1 ستمبر 2022 22:31

میرا علامہ خادم حسین رضوی مرحوم سے کوئی خون کا رشتہ نہیں ،  ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کی وضاحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2022ء) ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ان کی علامہ خادم حسین رضوی مرحوم سے کسی قسم کی کوئی عزیز داری یا خون کا رشتہ نہیں، ترجمان نے ذاتی حوالے سے قیاس آرائیوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی عالمی این جی اووز اپنے مینڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کام کر رہی ہیں اور دو لاکھ خیمے متاثرین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں،مچھر دانیاں، واٹر پمپس و دیگر سامان بھی جمع کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

فرانس اعلی معیار کے واٹر پمپس مہیا کر رہا ہے جو کہ اس صورتحال میں کافی مددگار ہو ں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی کرکٹ سیریز کھیلنے سے بھارت نے انکار کیا تھااگر وہ کھیلنا چاہیں گے تو خیر مقدم کریں گے،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں