شجاعت حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کو متوازن اور حقیقت پسندانہ قرار دیا

ہفتہ 24 ستمبر 2022 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کو متوازن اور حقیقت پسندانہ قرار ر دیتے ہوئےکہا کہ جنرل اسمبلی میں خطاب کے ذریعے میاں شہباز شریف نے سیلاب ، بھارت میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں ، کشمیر اور فلسطین میں مظالم بند کرنے سے متعلق عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مقدمہ دلیری سے پیش کیا، ہفتے کوا سلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نےکہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے اور تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے ازالے اور کروڑوں متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے عالمی براداری کو زیر اعظم کی آواز پر توجہ دینی چاہیے ،انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن ، غربت کے خاتمے اور سلامتی و استحکام کا ماحول قائم کرنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی پیش کش قبول کر کے مسئلہ کشمیر اور دیگر تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قرضوں میں ریلیف پاکستان کا حق ہے ،چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ  شہباز شریف کا خطاب قومی امنگوں کا ترجمان تھا ،وزیر اعظم نے عالمی برادری کے سامنے فوری توجہ طلب مسائل کے ساتھ ان کا حل بھی پیش کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں