شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد بجلی کا بل موصول ہو گیا

سیکرٹری برقیات نے بل کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 جنوری 2023 12:39

شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد بجلی کا بل موصول ہو گیا
گلگت بلتستان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جنوری 2022ء ) شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد بجلی کا بل موصول ہو گیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ برقیات نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک صارف کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی کا بل بھیج دیا جس کو دیکھ کر شہری بھی ہکا بکا رہ گیا۔شہری کو دسمبر کے مہینے کا 13 کروڑ ، 69 لاکھ 70 ہزار کا بل موصول ہوا۔

سیکرٹری برقیات نے بل کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا بل گذشتہ دسمبر کا ہے۔ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی کے باعث 13 کروڑ ، 70 لاکھ کے قریب کا بل جاری ہو گیا۔ اس سے پہلے شہریوں کو لاکھوں روپے کے بل موصول ہونے کی بھی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں شہری کو کروڑوں روپے کا بل موصول ہوا۔

(جاری ہے)

بھارت میں بھی ایک شہری کو کروڑوں روپے کا بل موصول ہوا تھا۔ بھارت میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے شہری کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیج دیا جسے دیکھ کر مذکورہ شخص بیمار ہی ہو گیا تھا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں گوالیار کی رہنے والی پریانکا گپتا اور ان کے شوہر کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب انہیں تین کروڑ سے زائد بھارتی روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا۔

پریانکا کے شوہر سنجیو کا کہنا تھا کہ میرے والد 20 جولائی کو موصول ہونے والا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار ہو گئے اور انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔اتنا زیادہ بل موصول ہونے پر پریانکا اور ان کے شوہر حکام کے پاس گئے اور اپنی شکایت درج کروائی۔مدھیا پردیش کی حکومت کے زیرِ انتظام پاور کمپنی نے اسے انسانی غلطی قرار دیا اور بعد ازاں 1 ہزار 3 سو روپے کا درست بل جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں