اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان سی پر دوبارہ عملدرآمد کا آپشن ..

دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان سی پر دوبارہ عملدرآمد کا آپشن موجود ہے: جہانگیر ترین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ اس میں پیشرفت بھی ہو گی تاہم اگر حکومت کی طرف سے جوڈیشل کمیشن کے قیام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو تحریک انصاف کے پاس دوبارہ پلان سی پر عملدرآمد کی راہ کھلی ہے۔

(خبر جاری ہے)

ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مقابلے کیلئے تحریک انصاف حکومت کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہی ہے اور اس میں کسی صورت پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے دھادندلی کی تحقیقات نہیں کیں تو ہم دوبارہ احتجاج کریں گے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں