اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںممبئی حملہ کیس، ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل

ممبئی حملہ کیس، ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)اسلام آبادہائیکورٹ نے ممبئی حملوں کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو نظربند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیاہے ۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذکی الرحمن الکھوی کے اہل خانہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی کہ عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ی کے بعد ذکی الرحمان کو حکومت کی جانب سے نظر بند کیوں کیا گیا ہے جو کہ غیر قانی ہے ۔عدالت کے فاضل جج نے ریماریکس دیتے ہوئے کہا کہ کہ ضمانت کی منظوری کے بعد نظر بندی کا سوال ہی نہیں پیدانہیں ہوتا جو کہ غیر قانونی ہے ۔حکومت نے ضمانت منظوری کے بعد ذکی الرحمان کو 30دنوں کے لیے نظر بند کیاتھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ سناتے ہوئے ذکی الرحمان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیاہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں