سپریم کورٹ ،اقلیتی رکن سینیٹ ہیمن داس کیخلاف اشوک کمار کی اپیل خارج ،الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کامیابی کا فیصلہ برقرار

پیر 29 دسمبر 2014 17:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) سپریم کورٹ نے سینیٹ کے اقلیتی رکن ہیمن داس کیخلاف اشوک کمار کی اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کامیابی کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن ہیمن داس بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے ان کے مخالف امیدوار ڈاکٹر اشوک کمار نے دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی جس پر ٹربیونل نے اُن کی درخواست مسترد کر دی تھی ،فیصلے کیخلاف ڈاکٹر اشوک کمار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تو عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جسے چیف جسٹس ناصر الملک نے پڑھ کر سنایا ۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے ڈاکٹر اشوک کمار کی جانب سے دوبارہ گنتی سے متعلق اپیل مسترد کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں