اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںعدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں واپس نہیں آئینگے،عمران ..

عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں واپس نہیں آئینگے،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک ان کی جماعت اسمبلیوں میں واپس نہیں آئے گی ۔انہوں نے شوکت خانم اسپتال پشاور کے لیے عوام سے ڈیڑھ ارب روپے چندے کی اپیل کی ہے۔

(خبر جاری ہے)

بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس میں عمران خان نے شوکت خاتم اسپتال پشاور کے لیے فنڈز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں ڈیڑھ ارب روپے اکٹھے نہ ہوئے تو منصوبے میں ایک سال کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے فنڈز نہیں لیے جائیں گے،دھرنے کے اخراجات کی ریکارڈ سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ چار ماہ کے احتجاج نے عوام میں بڑا شعور پیدا کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 17جنوری کو ڈی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائے گا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں