اتحادی فوج کی واپسی کے بعد معلو م ہوگا کہ افغان حکومت کی کتنی گرفت ہے ،سرتاج عزیز ،

پاکستان افغانستان کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ، اس حوالے سے جلد کئی سمجھوتے متوقع ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 29 دسمبر 2014 22:08

اتحادی فوج کی واپسی کے بعد معلو م ہوگا کہ افغان حکومت کی کتنی گرفت ہے ،سرتاج عزیز ،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کی واپسی کے بعد معلو م ہوگا کہ افغان حکومت کی کتنی گرفت ہے ، پاکستان افغانستان کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے جلد کئی سمجھوتے متوقع ہیں ۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے آنے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے ہیں افغان حکومت نے ان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی شروع کی ہے جو پاکستان پر حملے میں ملوث تھے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے سرحدپر کنٹرول کیلئے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اس حوالے سے آنے والے دنوں میں سمجھوتہ متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

افغانستان میں فضائی فوج نہ ہونے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کو فضائیہ کی تیاری سمیت دیگر امور پر تعاون کی پیشکش کی گئی ہے اور افغان حکومت نے اس پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور وہ قریب آرہے ہیں توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوگی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں