وزراء حکومت سے مطمئن نہیں ،حکومت کی وزراء پر رٹ نہیں ،ڈپٹی چےئرمین سینیٹ صابر بلوچ

پیر 29 دسمبر 2014 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) ڈپٹی چےئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے کہا کہ وزراء حکومت سے مطمئن نہیں ہیں،حکومت کی وزراء پر رٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سینیٹ کے اجلاس میں جب اے این پی کے سینیٹ زاہد خان نے سینیٹ کے اجلاس میں کورم پورا نہ کرنے پر احتجاج کیا تو ڈپٹی چےئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے کہا کہ وزراء کی غیر حاضری ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے ،وزراء کیوں نہیں آتے ہیں،ہم بھی حیران ہیں،آخر یہ کیا ہورہا ہے،حکومت سانحہ پشاور پر خاموش ہے،حکومتی وزراء ایوان بالا کے اجلاس میں غیر حاضر ہیں،انہوں نے قائد ایوان راجہ ظفرالحق پر زور دیا کہ وہ ایوان میں وزراء کی حاضری کو یقینی بنائیں۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں