حکومت اور تحریک انصاف دو ، دو قدم پیچھے ہٹ جائیں ، عباس خان آفریدی ،

دونوں کی توجہ اس وقت دہشتگردی کو ختم کرنے پر ہونی چاہیے ، ملک کو بہت سارے خطرات کا سامنا ہے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 29 دسمبر 2014 23:04

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل و تجارت عباس خان آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کو اس وقت دو دو قدم پیچھے ہٹ جائیں ، دونوں کی توجہ دہشتگردی کو ختم کرنے پر ہونی چاہیے ، اس وقت ملک کو بہت سارے خطرات درپیش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف موجودہ حالات میں دو دو قدم پیچھے ہٹ جائیں کیونکہ اس وقت ملک کو دہشتگردی کے سب سے بڑے مسئلے نے گھیرا ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک کی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت اور تحریک انصاف دونوں دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مسائل ایک طرف رکھیں اور دہشتگردی کے خاتمے پر توجہ دیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں