سینٹ اجلاس ، لیگی سینیٹر نثار محمد خان کی جذباتی تقریر نے سکتہ طاری کردیا ،

سانحہ پشاور پر آبدیدہ ، دہشتگردی کی مذمت ، اپنی ہی جماعت پر تنقید کرتے رہے ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی زبردست پذیرائی ،اراکین کا ڈیسک بجا کر خیر مقدم ، ہرسال 16 دسمبر شہید بچوں کے نا م سے منایا جائے ،مطالبہ

پیر 29 دسمبر 2014 23:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نثار محمد خان کی سینٹ میں جذباتی تقریر نے سکتہ طاری کردیا ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے زبردست انداز میں پذیرائی کی ، اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کی پرجوش تقریر کا خیر مقدم کیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سینٹ کے اجلاس میں سینیٹر نثار محمد خان نے سانحہ پشاور پر خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے اپنی تقریر کے دوران وہ اپنی ہی جماعت مسلم لیگ (ن) کو بھی سانحہ پشاور پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ان کی جذباتی تقریر نے سینٹ میں سکتہ طاری کئے رکھا اور وہ مسلسل دہشتگردی کو ہدف تنقید بناتے رہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سولہ دسمبر کو ہر سال شہید بچوں کے نام سے منایا جائے اور اس سانحہ پر پوری قوم بچوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں