دھرنوں سے وفاقی حکومت کمزورہوگئی تھی ،امین فہیم،

دھرنوں سے غیرجمہوری اقدام ہوسکتاتھاجوپیپلزپارٹی کوقبول نہیں تھا،پیپلزپارٹی میں اصلاح کرنی ہوگی تواصلاح کرنامیرافرض ہے ،مشرف سندھ حکومت گرانے کی پوزیشن میں نہیں ،اگرمیں مشرف کایارہوں تواسے گارڈآف آنردیکرکس نے رخصت کیا؟نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 29 دسمبر 2014 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمامخدوم امین فہیم نے کہاہے کہ دھرنوں سے وفاقی حکومت کمزورہوگئی تھی ،دھرنوں سے غیرجمہوری اقدام ہوسکتاتھاجوپیپلزپارٹی کوقبول نہیں تھا،پیپلزپارٹی میں اصلاح کرنی ہوگی تواصلاح کرنامیرافرض ہے ،مشرف سندھ حکومت گرانے کی پوزیشن میں نہیں ،اگرمیں مشرف کایارہوں تواسے گارڈآف آنردیکرکس نے رخصت کیا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں امین فہیم نے کہاکہ پرویزمشرف سے عام ملاقات ہوئی تھی جلسے میں میں اورآصف علی زرداری ساتھ بیٹھے تھے ۔انہوں نے جوتقریرمیں کہاوہم نے بھی سنامجھے نہیں معلوم پرویزمشرف کے دل میں کیاہے ،پرویزمشرف ایسی پوزیشن میں نہیں کہ سندھ حکومت گراسکیں ۔انہوں نے کہاکہ کسی سے ملاقات میں ضروری نہیں کہ سیاسی باتیں بھی کروں ،آصف علی زرداری نے بلاول سے متعلق جوکہااس پریقین رکھتے ہیں ،جلسے میں بلاول سے متعلق کسی نے پوچھاتویہ نارمل بات ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی بڑی پارٹی ہے اورپورے ملک بلکہ آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں بھی ہے ،سارے مل کرچلائیں گے ،توپارٹی فعال ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگرپیپلزپارٹی اس وقت وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرتی تووہ کمزورہوجاتی اگرحکومت تبدیل ہوتی توجمہوریت کمزورہوتی کیونکہ تبدیلی پارلیمنٹ کے اندرنہیں باہرہوتی اوراگرپیپلزپارٹی وفاق کوسپورٹ نہ کرتی توحکومت کمزورہوتی ۔انہوں نے کہاکہ40سال سے پیپلزپارٹی سے وابستگی ہے ،جہاں کہیں اصلاح کی بات ہوتی ہے کروں گامیں اپنافرض اداکرتارہوں گا،کارکن بلاول کوسننے آئے تھے بلاول نہیں آئے توکارکنوں نے پوچھا۔

جب ان سے بلاول بھٹو زرداری کے ایک ٹوئٹ سے متعلق سوال کیا گیا کہ انہوں نے لکھا تھا کہ ”مشرف کا جو یا ر ہے وہ غدارہے “تو انہوں نے کہاکہ میں نہیں جانتا کہ یہ ٹوئٹ بلاول نے کیا تھا یا کسی اور نے ،اور نہ یہ کہ ان کا حوالہ میر ی طرف تھا ،تاہم میں مشرف کایارنہیں ہوں اگر میں مشرف کایارہوں تواسے گارڈآف آنردیکرکس نے رخصت کیا؟۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں