حکومت تحریک انصاف کے خدشات دور کرے، سینیٹر حاجی عدیل ،

حکومت غیر سنجیدہ ہے ، اب تحریک انصاف نے دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا تو حکومت نہیں روک پائے گی ، عمران خان کو بھی صبر وتحمل کا مظاہر ہ کرنا چاہیے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 29 دسمبر 2014 23:21

حکومت تحریک انصاف کے خدشات دور کرے، سینیٹر حاجی عدیل ،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے حکومت تحریک انصاف کے خدشات دور کرے ، اب اگر تحریک انصاف نے دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا تو حکومت نہیں روک پائے گی ، حکومت تحریک انصاف کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے غیر سنجیدہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کے تمام خدشات دور کرے حکومت مسائل کے حل کیلئے غیر سنجیدہے حکومت تحریک انصاف کی سفارشات پر عملدرآمد کرے تو تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوسکتے ہیں گزشتہ دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو بچا لیا تھا اب تحریک انصاف نکلی تو حکومت اپنے آپ کو نہیں سنبھال پائے گی ۔ عمران خان بھی صبروتحمل کا مظاہرہ کریں عمران کیلئے یہی درست ہے کہ وہ اب دھرنا نہ دیں کیونکہ آزادی دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد دوبارہ دھرنا شروع کیا تو عمران خان کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں