اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںوزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس آج، آرمی چیف ضرب عضب پر بریفنگ دینگے

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس آج، آرمی چیف ضرب عضب پر بریفنگ دینگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء)وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت داخلی سلامتی پر اہم اجلاس آج ہوگا ، آرمی چیف اجلاس کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دیں گے ، دہشت گردی کے سدباب کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

(خبر جاری ہے)

وزیر اعظم کی طرف سے طلب کردہ اجلاس میں وزیر داخلہ ، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں سیکورٹی صورتحال اور سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اجلاس کو آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بریفنگ دیں گے ۔ دہشت گردی کے سدباب کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں