ممبئی حملہ کیس میں ملوث ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی نا ممکن

منگل 30 دسمبر 2014 12:31

ممبئی حملہ کیس میں ملوث ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی نا ممکن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) بتایا جاتا ہے کہ ذکی الرحمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا گیا تھا جہاں عدالت نے ملزم کی رہائی کو نا ممکن قرار دیدیا ہے اور دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم پرتھانہ گولڑہ میں انور نامی شخص کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ رضوان عباس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ انور اپنی مرضی سے گیا تھا لہذا اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا۔۔۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کو سکیورٹی خدشات کی بدولت تھانہ گولڑہ کے بجائے کسی اور مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عدالت نے پولیس کہ تفتیشی رپورٹ 2 دن میں جمع کروانے اور 2 دن بعد دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں