اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریں وزیر اعظم کا موٹروے پولیس کی تنخواہوں میں 20 فی صد اضافے کا اعلان

وزیر اعظم کا موٹروے پولیس کی تنخواہوں میں 20 فی صد اضافے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء)موٹروے پولیس کی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موٹروے کی 16 سالہ تاریخ شاندار مثالوں سے بھری پڑی ہے۔

(خبر جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس نے حال ہی میں میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں اور افرادی قوت میں کمی کے باعث ضرورت کے مطابق مزید بھرتیاں کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کراچی تا لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد بھی جلد ہی رکھا جائے گااور آئندہ منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب گوادر سے کاشغر تک بھی موٹروے تعمیر کی جائے گی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں