وزیراعظم نواز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی ملاقات‘سانحہ پشاور پر اظہار افسوس،

عامر خان کی کامیابیوں کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔ملک سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ کردیں گے، نواز شریف

منگل 30 دسمبر 2014 13:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی ملاقات‘ سانحہ پشاور پر اظہار افسوس۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں عالمی ٹائٹل جیتنے کے بعد پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عامر خان نے سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر عامر خان کو عالمی ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی اور پاکستانی نوجوان آپ کو مشعل راہ بنانا چاہتے ہیں۔ عامر خان نے وزیراعظم کو پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی بنانے سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو عامر خان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ عامر خان کی کامیابیوں کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ کردیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں