عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش نہ کریں، فواد چوہدری

2 دنوں میں پی ٹی آئی کے 500 سے زائد ارکان حراست میں لیے گئے، چھاپے مارے گئے، سابق وزیر

منگل 21 مارچ 2023 16:18

عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش نہ کریں، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا رد عمل ہو گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ آخری دھکے کے لیے تیاری کر لیں۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ 2 دنوں میں پی ٹی آئی کے 500 سے زائد ارکان حراست میں لیے گئے، چھاپے مارے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں