یہ ہمیں دوبارہ فیٹف کی لسٹ پرڈلوائیں گے، فواد چوہدری

رانا ثنا اللہ کہتے ہیں عمران خان نہیں یا ہم نہیں ہے ،آپ کیا بدمعاش ہے ،پاکستان میں سیاست کر رہے ہیں یا گینگ چلا رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 مارچ 2023 21:53

یہ ہمیں دوبارہ فیٹف کی لسٹ پرڈلوائیں گے، فواد چوہدری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2023ء ) رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ہمیں دوبارہ فیٹف کی لسٹ پرڈلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں عمران خان نہیں یا ہم نہیں ہے ،آپ کیا بدمعاش ہے ،پاکستان میں سیاست کر رہے ہیں یا گینگ چلا رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آنے والا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کے لئے ایک فیصلہ کن ثابت ہو گا، آج 1950والی عدلیہ ہے اور نہ ہی پاکستان ہے ،حیرانگی کی بات یہ ہے کہ مریم اورنگزیب حیران ہیں،جو بات ساری پاکستان کو نظر آتی ہے وہ آپ کو نظر نہیں آتی،ایک بات ماننی پڑتی ہے ان کے اوسان پر عمران خان سوار ہے ، لاہور کے عوام خوف و ہراس ،گرفتاریوں اورکنٹینرز لگانے کے باوجود بڑی تعداد میں خود نکلے ہیں ، عوام کپتان کے لئے نہیں اپنے لئے نکلے ہیں ، انہیں پتہ ہے پاکستان کا مستقبل کہاں جارہا ہے ، رمضان کے مہینے میں پاکستان بنا تھا رمضان کے مہینے میں اس کی بہتری کا سفر شروع ہوگا اور ان شااللہ پاکستان بہتری کی طرف جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی رہنما ئوں فواد چوہدری ، مسرت جمشید چیمہ، اعظم سواتی، جمشید اقبال چیمہ ، ڈاکٹر نوشین حامد اور مبینہ لا پتہ ہونے والے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے بھائی کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اس وقت دورائے اور فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ،یہ فیصلہ ہونے جارہا ہے ایک ایسا ملک ہوگا جہاں پر آئین جمہوریت قانون کی بالا دستی ہو گی جہاں پر ایک عام شہری کے بنیادی حقوق کی حفاظت ہو گی یا پھر ایسا ملک بننے جارہاہے جو ماورائے آئین چلے گا،جب ماورائے آئین چلے گا تو اس ملک کے اندر جمہوریت ،آزاد میڈیا اور نہ ہی عوام کے بنیادی حقوق کی گنجائش ہے ،پھر جس کے پاس طاقت ہے وہ جس کے ساتھ جو مرضی کرنا چاہے کرے ۔

انہوں نے کہاکہ آنے والا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کے لئے ایک فیصلہ کن ثابت ہو گا، آج 1950والی عدلیہ ہے اور نہ ہی پاکستان ہے ، اب کوئی جسٹس منیر موومنٹ والا معاملہ نہیں ہونے والا ، عدلیہ آئین کا دفاع کرتے ہوئے نظر آئے گی ۔ عدلیہ کو یہ پتہ ہے ساری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہوئی ہے ۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے دارالحکومت لاہور کے اندر ایک مڈل کلاس کے پڑھے لکھے نوجوان اظہر مشوانی کے بنیادی حقوق سلب کر لئے جاتے ہیں اگر وہ کوئی ایسی بات کر رہا ہے جو آپ کو پسند نہیں ہے آپ دلیل سے جواب دیں آپ اس کا مقابلہ کریں ، قانون کی خلاف کوئی بات کی ہے آپ الزامات بتائیں مقدمہ درج کریںلیکن اسے لاہور کے اندر سے اغواء کر لیا گیا اور یہی پتہ نہ چلے کون اٹھاکر لے گئے ہیں،اوورسیز شاہد حسین کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اس پر بھی الزام کا پتہ نہیں ، حسان نیازی انسداد دہشتگردی عدالت میں میرے ساتھ بیٹھا ہوا تھا آدھے گھنٹے بعد اسے اٹھا لیا وہاں سے کوئٹہ لے گئے اب لاہور میں مقدمہ درج ہو گیا ہے ،اس طرح ملک چلانے کی کوشش پاکستان کی تباہی کے علاوہ کچھ نہیں کہیں ،آج تاریخی لمحہ آگیا ہے ، لاہور کے عوام خوف و ہراس ،گرفتاریوں اورکنٹینرز لگانے کے باوجود بڑی تعداد میں خود نکلے ہیں ، عوام کپتان کے لئے نہیں اپنے لئے نکلے ہیں ، انہیں پتہ ہے پاکستان کا مستقبل کہاں جارہا ہے ، پاکستان تاریک رات سے گزر رہاہے ،فسطائیت عروج پر ہے ،رمضان کے مہینے میں پاکستان بنا تھا رمضان کے مہینے میں اس کی بہتری کا سفر شروع ہوگا اور ان شااللہ پاکستان بہتری کی طرف جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں