امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے،فواد چوہدری

لوگوں کو اغوا کر کے سمجھ رہے ہیں رٹ قائم ہو گئی،لندن میں بیٹھ کر پاکستان چل رہا ہے،رہنما تحریک انصاف

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 27 مارچ 2023 11:55

امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار ۔ 27 مارچ 2023ء ) حکمران پاکستانیوں کو اغوا کر کے سمجھ رہے ہیں رٹ قائم ہو گئی،لندن میں بیٹھ کر پاکستان چل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ایک ہفتے میں چوتھی بار عدالت پہنچیں،مقدمات کیا ہیں؟آپ عدالت آئے سپورٹر ساتھ تھے،باہر والا دروازہ ٹوٹ گیا اس لیے آپ دہشت گرد ہیں۔

فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امپوٹڈ حکومت نے پاکستان کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے،لوگوں کو اغوا کر کے سمجھ رہے ہیں رٹ قائم ہو گئی،لندن سے بیٹھ کر پاکستان چل رہا ہے۔
قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ہمیں دوبارہ فیٹف کی لسٹ پرڈلوائیں گے،رانا ثنا اللہ کہتے ہیں عمران خان نہیں یا ہم نہیں ہے،آپ کیا بدمعاش ہے؟ پاکستان میں سیاست کر رہے ہیں یا گینگ چلا رہے ہیں جبکہ اسد عمر نے کہا کہ آنے والا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کے لئے ایک فیصلہ کن ثابت ہو گا، آج 1950والی عدلیہ ہے اور نہ ہی پاکستان ہے،مریم اورنگزیب حیران ہیں،جو بات ساری پاکستان کو نظر آتی ہے وہ آپ کو نظر نہیں آتی،ایک بات ماننی پڑتی ہے ان کے اوسان پر عمران خان سوار ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے عوام خوف و ہراس ،گرفتاریوں اورکنٹینرز لگانے کے باوجود بڑی تعداد میں خود نکلے،عوام کپتان کے لئے نہیں اپنے لئے نکلے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ ہے پاکستان کا مستقبل کہاں جارہا ہے ، رمضان کے مہینے میں پاکستان بنا تھا رمضان کے مہینے میں اس کی بہتری کا سفر شروع ہو گا اور ان شاءاللہ پاکستان بہتری کی طرف جائے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اس وقت دورائے اور فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،یہ فیصلہ ہونے جارہا ہے ایک ایسا ملک ہو گا جہاں پر آئین جمہوریت قانون کی بالا دستی ہو گی اور ایک عام شہری کے بنیادی حقوق کی حفاظت ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں