عمران خان نے رانا ثناء اللہ کے بیان کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

وزیر داخلہ کا بیان دھمکی آمیز ہے،گھناؤنے منصوبے کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 27 مارچ 2023 12:44

عمران خان نے رانا ثناء اللہ کے بیان کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار ۔ 27 مارچ 2023ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی جانب سے رانا ثناء اللہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ عمران خان نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں وزیر داخلہ،آئی جی،چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثناء اللہ کا بیان دھمکی آمیز ہے،گھناؤنے منصوبے کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روکا جائے۔ یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان مرنے مارنے کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں کر رہے،ہم نے بھی ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔

(جاری ہے)

بات ’’اب پوائنٹ آف نو ریٹرن ‘‘ تک پہنچ گئی ہے،عمران خان نے اپنے دور میں ہمارے وجود کی نفی کے لیے ہر حربہ استعمال کیا ،وزیر آباد حملے کا مقدمہ بھی ہمارے خلاف درج کروانے کی کوشش کی، یہ ایک فتنہ ہے جیسے ووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں چارٹر آف اکانومی کی دعوت دی،آگے سے گالیاں ملیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے اگر وہ دشمنی کرے گا تو ہم بھی اس کے ساتھ ایسا ہی کریں گے ہم نے بھی ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہ اظہر مشوانی کو تحریک انصاف نے خود سے غائب کیا ہے،اظہر مشوانی کی پی ٹی آئی کے پاس موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں،حکومت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لیے تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرہی ہے۔ پہلے دروازے انہوں نے بند کیے پھر ہماری طرف سے بند ہوئے ہیں،پی ٹی آئی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے، یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں