عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کی طرف دھکیلا،بلاول بھٹو زرداری

کئی جنرل آئے اور چلے گئے مگر عمران خان اب بھی ہے،چیف جسٹس کے پاس کونسا اختیار ہے کہ ڈیم فنڈ قائم کریں،وزیر خارجہ کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 29 مارچ 2023 15:36

عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کی طرف دھکیلا،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 29 مارچ 2023ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کی طرف دھکیلا۔اس نے اپنے ہاتھوں سے معیشت کا گلا گھونٹا،سابق حکمرانوں نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کو مسلط کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ نے دھواں دھار تقریر کی،انہوں نے کہا کہ کئی جنرل آئے اور چلے گئے لیکن مستقل عمران خان ابھی بھی ہے،سابق آرمی چیف نے کہا ماضی میں اسٹیبلمشنٹ مداخلت کرتی رہی،کوئی تو وجہ ہے جو بھی آمر تھے ان کی اولادیں آج پی ٹی آئی میں ہیں۔

کسی آمر کے بیٹے کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہو سکتا،آمر کے بیٹے کا مستقبل آمریت اور سلکیٹڈ دور میں ہی ہو سکتا ہے،اگر نیوٹرل واقعی نیوٹرل ہیں تو ایسے لوگوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کے پاس کونسا اختیار ہے کہ ڈیم فنڈ قائم کریں،ایسا نہیں ہو سکتا کہ آئین توڑ جائے،غیر ملکی سازشیں ہوں اور ہم خاموش رہیں۔

وزیراعظم صاحب،آئین توڑا گیا ہے تو آپ کو کیس فائل کرنا چاہیے۔ چیف جسٹس کی آمریت کی روایت افتخار چوہدری نے قائم کی،وہ بھی اس ہائبرڈ جنگ میں شامل تھے،ان کا مقصد جمہوریت اور چارٹر آف ڈیموکریسی کو ختم کرنا تھا۔ وزیر خارنہ نے بتایا کہ ہم نے غیر جمہوری طریقے سے عمران خان کو نہیں نکالا تھا،ہم نے انتہا پسندی کا مقابلہ کیا،قوم نے دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشتگردی ختم کی لیکن عمران خان نے دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کیا۔ پاکستان اس وقت مسائل سے دوچار ہے،پاکستان کو معاشی اور سیکورٹی بحران کا سامنا ہے اور اسکے پیچھے سلیکیٹڈ وزیراعظم ہے،سی پیک سے معاشی دور شروع ہوا جس کی مثال نہیں ملتی،ہم نے صوبوں کو وسائل کا مالک بنایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں