پیپلزپارٹی کی شدید مخالفت کے باوجود ن لیگ کا فری آٹا سکیم شروع کرنے کا انکشاف

پیپلز پارٹی نے فری آٹے کے بجائے شہریوں کو پیسے دینے کی تجویز دی، پیپلز پارٹی نے ماہ رمضان میں فری آٹا تقسیم میں مشکلات اور سنگین مسائل کی نشاندہی بھی کی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 1 اپریل 2023 15:53

پیپلزپارٹی کی شدید مخالفت کے باوجود ن لیگ کا فری آٹا سکیم شروع کرنے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ،اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل 2023ء) پیپلزپارٹی کی شدید مخالفت کے باوجود مسلم لیگ ن کا فری آٹا سکیم شروع کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق فری آٹا سکیم پر ن لیگ کے سولو فلائٹ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود اسکیم کا آغاز کیا ،پیپلزپارٹی نے سکیم کی شدید مخالفت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور ان کے سامنے کابینہ میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے مخالفت کے باوجود اسکیم کا آغاز کیا، پیپلز پارٹی نے فری آٹے کے بجائے شہریوں کو پیسے دینے کی تجویز دی تھی۔پیپلز پارٹی نے بذریعہ بے نظیر سپورٹ پروگرام پیسے دینے کی تجویز دی۔شہریوں کو نقد امداد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا موجود تھا اور پیپلز پارٹی نے ماہ رمضان میں فری آٹا تقسیم میں مشکلات اور سنگین مسائل کی نشاندہی کی تھی۔

(جاری ہے)

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسائل کی نشاندہی کے باوجود اسکیم کے آغاز پر افسوس ہوا، حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو یکسر نظر انداز کر رہی ہے۔حکومت نے فری آٹا سکیم کا آغاز میڈیا پر تشہیر کے لیے کیا ہے۔وزیراعظم کا اسکیم کے معائنہ کے لیے ہیلی کاپٹر پر جانا مضحکہ خیز ہے۔پی پی ذرائع نے مزید کہا کہ فری آٹا اسکیم عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی ہے۔

شہریوں کی لمبی قطاروں کو عالمی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے۔سندھ میں فری آٹے کی بجائے نقد امداد کا منصوبہ کامیاب رہا۔دوسری جانب سرگودھا میں مفت آٹا پوائنٹس پر شدید رش میں دم گھٹنے سے شہری دم توڑ گیا جس کی آٹا کی جگہ میت گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ڈپٹی کمشنر نے وقوعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کر لی۔ زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں مفت آٹا پوائنٹس پر شدید رش جاری ہے کہ اس دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول استقلال آباد پر قائم مفت آٹا پوائنٹس سے پر آٹا لینے آنے والے صابر ٹان کا شہری محمد ریاض کی شدید رش میں دم گھٹنے سے حالت غیر ہو گئی جس کو ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا جس کی آٹا کی جگہ میت گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔

اس واقعہ میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوفی محمد ریاض دل اور گردوں کے امراض میں مبتلا تھا اور اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی اور اس کے بیٹے جہانگیر نے والد کی موت کو قدرتی وفات قراردیا۔ جس کو قبل ازیں دو مرتبہ دل کا دورہ پڑا اور حالیہ دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے وقوعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں