صحافیوں کے معیشت پر سخت سوالات، اسحاق ڈار غصے میں آ گئے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے متعلق جواب دینے سے گریز

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 29 مئی 2023 11:48

صحافیوں کے معیشت پر سخت سوالات، اسحاق ڈار غصے میں آ گئے
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 مئی 2023ء ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافیوں کے معیشت پر سخت سوالات پر غصے میں آ گئے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ناکام ہو گئے ہیں؟ کیا آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے؟۔وزیر خزانہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے۔ہم نے ہر انٹرنیشنل ادائیگیاں کی ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور معیشت سنبھال نہیں پا رہے؟۔

اسحاق ڈار نے جواب دیا آپ کو جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا۔وزیر خزانہ نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا۔
۔وزیر خزانہ اسحاق ڈا رمزید کسی سوال کا جواب دئیے گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامک بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں۔

اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں۔یہ کانفرنس اسلامک فنانسنگ میں ہمارے مستقبل کیلئے مشعل راہ ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا 21 فیصد بینکنگ سسٹم اسلامک فنانسنگ میں تبدیل ہوچکا ہے۔پاکستان میں زکوٰۃ و تقسیم کیلئے جامع نظام موجود ہےاسلامی فنانس دنیا میں سب سے زیادہ گروتھ والا شعبہ ہے۔

اگر کوئی سفارشات ایسی ہوئی جن کو بجٹ میں لایا جاسکے تو ضرور لاؤں گا، اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامک پروڈاکس کو ترجیع دینی ہوگی لیکن اسلامک پروڈاکس کی قیمتیں بھی مارکیٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ میں یقین دلاتا ہوں،سپلائی کی دستیابی پر حکومت اسلامک پروڈاکس کی طرف جائے گی ۔ اسلامک فنانس انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں