عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، مریم اورنگزیب

پیر 29 مئی 2023 14:09

عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، عمران خان اپنے گھنائونے ناقابل معافی جرائم پر ان والدین سے معافی مانگیں جن کے بچوں کو گمراہ کر کے آزمائش میں ڈالا۔

یہ بات انہوں نے پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہی۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کے کراچی سے رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے بارے اپنے ٹویٹ میں ایک تصویر کا حوالہ دیا کہ پارٹی چھوڑنے سے انکار پر ملک شہزاد اعوان کے قافلے کو آگ لگا دی گئی جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تصویر ایک سال پرانی نوشہرہ میں واقع آئل ڈپو میں لگنے والی آگ کی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے 19 سال سے لوگوں کو جھوٹی، جعلی تصویروں اور مصنوعی بیانیے سے ذہن سازی کر کے بے وقوف بنایا اور انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی مجروح انا کی تسکین کے لئے آرام سے دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر رات کو کامیڈی شو لگایا کریں، کسی رات شو میں اپنے گھنائونے اور ناقابلِ معافی جرائم پر ان والدین سے معافی بھی مانگیں جن کے بچوں کو گمراہ کر کے آزمائش میں ڈالا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان ان شہدا اور غازیوں کے خاندانوں سے معافی مانگیں جن کے دل انہوں نے زخمی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حقوق کی خلاف ورزی معاف نہیں فرماتا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں