موٹر ویز پر ایم ٹیگ صارفین کیلئے خصوصی سہولت

ایکسپریس لینز متعارف کروادی گئیں‘ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 4 جون 2023 22:21

موٹر ویز پر ایم ٹیگ صارفین کیلئے خصوصی سہولت
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 جون 2023ء ) موٹرویز پر ایم ٹیگ صارفین کیلئے خود کار ایم ٹیگ گڈ بیلنس، ایکسپریس لینز متعارف کروا دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹرویز پر ایم ٹیگ صارفین کے لئے خود کار ایم ٹیگ گڈ بیلنس ایکسپریس لینز متعارف کروا دئی گئی ہیں جس سے متعلق اہم ہدایات ذیل میں دی گئی ہیں۔ کم بیلنس اور بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ صرف کیش لین استعمال کریں۔

خود کار ایم ٹیگ لینز میں کیش یا کریڈٹ کارڈ کی سہولت موجود نہیں ہوگی۔ ایم ٹیگ گڈ بیلنس، ایکسپریس لینز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قانونی کارروائی، نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 کے آرٹیکل 48 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔قانونی کارروائی کے تحت بھاری جرمانہ یا چالان عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح محکمہ مواصلات نے موٹرویز پر داخلے کے لیے گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے، وزیرمواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کسی بھی گاڑی کو موٹروے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، آئی جی موٹرویز خالد محمود کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں، آئی جی موٹرویز چاروں صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کریں، موٹر ویز پر داخلے سے قبل تمام گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کو یقینی بنایا جائے، موٹروے پر فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے سے حادثات میں کمی آئے گی، شہریوں کے موٹرویز پر محفوظ سفر کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں