ایس ایم ایز کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

جمعہ 9 جون 2023 22:56

ایس ایم ایز کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) ایس ایم ایز معیشت کی کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، بدقسمتی سے ہم نے ان کی نشوونما پر اتنی توجہ نہیں دی کہ وہ اپنی استعداد کے مطابق معیشت میں حصہ ڈال سکیں۔ جمعہ کو وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ مالی سال 2023-24 میں ایس ایم ایز کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

کنسٹرکشن، زراعت اور ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کے لئے ان شعبوں کو قرضے فراہم کرنے والے بینکوں کو ایسے قرضوں سے ہونے والی آمدن پر 39فیصد کی بجائے 20 فیصد Concessional Taxکی سہولت اگلے 2مالی سالوں میں یعنی 30جون 2025تک میسر ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ایس ایم ایز کے ٹیکس مراعات کے نظام کو وسعت دے کر ایس ایم ایز کا Turnover Threshold کو 25کروڑ سے بڑھا کر 80کروڑ روپے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے ذریعے چھوٹے کاروبار کو رعایتی قرضوں کی فراہمی کے لئے اس مالی سال میں 10ارب روپے کی رقم مختص کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک سکیم کے تحت ایس ایم ای کے قرضوں کو صرف 6 فیصد مارک اپ پر Refinanceکیا جا سکتا ہے لیکن بینک ایس ایم ای کی Credit History نہ ہونے کی وجہ سے ایسے قرضے دینے سے ہچکچاتے ہیں۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے حکومت پاکستان اس مد میں دئیے گئے قرضوں کا 20فیصد تک Riskاٹھائے گی۔SME Assan Finance Scheme کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ایس ایم ایز کے لئے علیحدہ Credit Rating Agencyکے قیام کی تجویز ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں