وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد ، مجموعی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 17 جون 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا دونوں رہنمائوں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا اور ملک کی مجموعی وسیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنمائوں نے پاکستان کی بہتری کے لئے مل کرکام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں