وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے گورنرز، وزرائے اعلی، آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطے، عید مبارکباد کے تبادلے

پیر 17 جون 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ٹیلی فونک رابطے کئے ، عید الاضحی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر آزاد جموں و کشمیر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے بھی ٹیلی فون پر گفتگوکی اور عید الاضحی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے عید الاضحی کے موقع پر قومی اتحاد و یگانگت کے عزم کا اعادہ کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں