پاکستان میں اقلیتوں کو آئینِ پاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں ، آصف علی زرداری کا اقلیتوں کے دن کے موقع پر پیغام
ہفتہ 10 اگست 2024 21:09
(جاری ہے)
اس سلسلے میں ہم نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا ہے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نشستیں بھی مختص کی ہیں تاکہ ملکی سیاسی اور قومی ترقی کے عمل میں موثر کردار ادا کرنے کیلئے اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
مزید برآں، غریب اور مستحق افراد کو مالی امداد، شادی کیلئے گرانٹس، اقلیتی برادریوں کے طلبا کو تعلیمی وظائف اور ان کی عبادت گاہوں کی مرمت، دیکھ بھال کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنی اقلیتوں کے مذہبی، سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ہر پاکستانی کو مذہب، ذات، رنگ یا نسل کی تفریق کے بغیر اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں معاشرے کے تمام طبقات بشمول مذہبی اسکالرز، اقلیتی نمائندوں اور میڈیا پر زور دیتا ہوں کہ وہ لوگوں کو اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی دیں اور پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی، محبت، رواداری، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کے فروغ کیلئے کام کریں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور انھیں زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے مساوی مواقع فراہم کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی اقلیتیں ملکی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں انہیں ان کے خاص دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اقلیتوں کے مستقبل کے لیے میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے ، بالائی علاقوں میں تیزہوائوں ..
امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجزکا حل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں پنہاں ہے، وزیر ..
پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنےکیلئے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید عالم
عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان
حکومت کے آئینی ترمیم کے مسودے سے ثابت ہوگیا کہ اصل حملہ عدلیہ کے نظام پر ہونا ہے
حامد خان کا مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف 19 ستمبر سے وکلا تحریک شروع کرنے کا اعلان
سپریم کورٹ نے 12جولائی کے فیصلے پر کوئی وضاحت جاری کی جبکہ فریقین کو نوٹس جاری نہیں ہوئے
سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی
قاضی فائز عیسیٰ آپ لوگوں کو خوابوں میں آتے ہیں، وزیر قانون کے ریمارکس پر ایوان میں قہقہے
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات ِزر میں44 فیصد اضافہ
معاشی اعشاریوں میں حالیہ بہتری،افراط زر کی شرح سنگل ڈیجیٹ،پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی اورپیٹرولیم مصنوعات ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے آئینی ترمیم کے مسودے سے ثابت ہوگیا کہ اصل حملہ عدلیہ کے نظام پر ہونا ہے
-
سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی
-
حقوق انسانی کا پہلا منشور آج سے چودہ سو سال پہلے نبی پاک ﷺ نے پیش کیا ، مریم نواز
-
قاضی فائز عیسیٰ آپ لوگوں کو خوابوں میں آتے ہیں، وزیر قانون کے ریمارکس پر ایوان میں قہقہے
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کاپی آئی سی کا دورہ
-
190ملین پائونڈ کرپشن کیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
-
سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
قاضی فائزعیسیٰ نے خود کہہ دیا ہے کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے
-
پاکپتن پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا‘ڈی پی او طارق ولایت کی خصوصی ٹیم کو شاباش
-
اسحاق ڈار سے امریکی انڈر سیکرٹری کی ملاقات
-
پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ممبرنعیم حیدر پنجوتہ نے راہداری ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس