2018 میں 6 فیصد گروتھ تھی، لیکن پنکی، گوگی اور کپتان لوٹ کر کھا گئے
’’ کی بورڈ ‘‘ کے ذریعے انقلاب لانے والے عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکتے، اسٹیج پر کھڑے ہو کر خاتون کو للکارنے والا دہشتگردوں اور مجرموں سے ڈرتا ہے، اندر سے کھوکھلے دھمکیاں ہی دے سکتے ہیں۔ وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ
ثنااللہ ناگرہ پیر 9 ستمبر 2024 23:15
(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پختون قوم روایات کی امین ہے، میں اپنے دادا مرحوم کی صدارتی مہم کے دوران جب خیبر پختونخوا گیا تو وہاں پختون قوم نے انتہائکی مہمان نوازی کی۔ انہوں نے کہا کہ پختون قوم کی ماں، بہن، بیٹی کے احترام کی روایات صدیوں پر محیط ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دہشت گردوں اور مجرموں سے تو ڈرتا ہے لیکن سٹیج پر کھڑا ہو کر خواتین کو للکارتا ہے، ان میں اتنا دم نہیں کہ وہ دہشت گردوں سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکیں، اندر سے کھوکھلے انسان صرف دھمکیاں ہی دے سکتے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ کل یہ قوم کو بتاتے کہ صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کیسے کیا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ، دہشت گردوں کے عزائم، دہشت گردوں کا سر کچلنے کی روز بات کرتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دہشت گردوں پر بات کرنے کی بجائے سٹیج پر چڑھ کر ایک خاتون کو للکارتا ہے، ان میں اتنا دم نہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف بات کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں اپنے 12 سالہ دور اقتدار میں ایک بھی معیاری منصوبہ نہیں لگایا، منافقت کی سیاست ان کا وطیرہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا صوبہ ہمیں دل سے عزیز ہے، پختونوں کی دل سے عزت کرتے ہیں، پختون ہمارے بھائی ہیں لیکن وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ان کے نام پر ایک دھبہ لگانا چاہتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے دہشت گردوں کے خلاف بات کرنے کی بجائے پختون روایات کے برعکس خواتین کے خلاف بھونڈی زبان استعمال کی۔ انہوں نے جلسہ گاہ بھرنے کے لئے سرکاری وسائل اور مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر تصادم ہی تصادم ہے، یہ اپنی ہی پارٹی میں لوگوں کی جڑیں کاٹیں گے تو وہ کیوں آپ کے قافلے میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اندھیر نگری چوپٹ راج جیسا قانون رائج ہے، کمیشن مافیا سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ناکام جلسہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے، یہ کیسا انقلاب تھا جو صرف خاتون کو للکارنے آیا تھا، انہیں جو روٹ دیا گیا تھا، وہ کھلا تھا، انتظامیہ نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ سرکاری وسائل کے باوجود یہ جلسہ گاہ نہیں بھر سکے، علی امین گنڈا پور دو گھنٹے اس لئے لیٹ آئے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ دن کی روشنی میں پہنچے تو وہ بے نقاب ہو جائیں گے، انہوں نے ناکام جلسے کا غصہ مریم نواز اور اداروں پر نکالا، آپ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں سنجیدگی اپنائیں، دہشت گردی کے خلاف عزم استحکام کے تحت وژن کا حصہ بنیں اور اپنے صوبے میں امن قائم کریں، ترقیاتی کام کریں، لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کمیشن لینے اور لوگوں کو عہدے سے ہٹانے میں مصروف ہیں، جو لوگ ان کی کرپشن کا حصہ نہیں بنتے، یہ انہیں عہدوں سے ہٹا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے، حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار کے دیئے ہوئے بیانات پر ارشد شریف نے ثبوتوں کے ساتھ پروگرام کیا تھا، انہوں نے بتایا تھا کہ کس طرح امریکی نژاد یہودی انہیں فنڈنگ کر رہے ہیں اور اب ٹائمز آف اسرائیل نے بھی واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات بہتر کر سکتا ہے تو وہ عمران خان ہے۔ اس سے ثابت ہو گیا کہ آپ گولڈ سمتھ کے برانڈڈ لابیسٹ ہیں، آپ اس لابی کا حصہ ہیں، ہم یہودی لابی کا سنتے تھے لیکن اب اسرائیل کے اخبار نے بھی کہہ دیا کہ یہ یہودی لابی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو گالم گلوچ اور تشدد کے سوا کچھ نہیں آتا، اگر انہوں نے عوام کی کوئی خدمت کی ہوتی تو وہ سامنے آ جاتی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موٹر وے کا جال نواز شریف نے بچھایا، شہباز شریف کے دور میں مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آئی، اس بات کا بھی انہیں غصہ ہے، یہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے، اب انہیں یہ بات ہضم نہیں ہو رہی کہ مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے، برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہو گیا ہے اور انہیں غصہ اس بات کا ہے کہ وفاقی حکومت ڈیلیور کر رہی ہے اور ان سے ڈیلیور نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاسی پارٹیاں اور لیڈران ہیں، آپ کی منافقت کی سیاست ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے۔ کل بھی کہا تھا کہ ناکام جلسہ ہوا، لوگ آ نہیں سکے، انہوں نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے پولیس پر پتھراﺅکیا، ایس ایس پی کو زخمی کیا اور سٹیج پر چڑھ کر بہادری دکھائی اور خاتون کو للکارنا شروع کر دیا۔ میں نے کل بھی کہا تھا کہ تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مشکل وقت کاٹا، یہ دلیر آدمی ہیں، سات حملے برداشت کئے، اللہ تعالیٰ نے ان کی زندگی محفوظ رکھی، ابھی بھی ڈٹ کر سیاست کرتے ہیں۔ مشکل دور میں جب انہیں اینٹی کرپشن، نیب اور ایف آئی کے نوٹس آتے تھے اور ان پر پریشر ڈالا جاتا تھا کہ ن لیگ چھوڑ دیں، انہوں نے اچھے برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، ان پر ہمیں ناز ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے جلسے میں ہونے والی خلاف ورزیوں کا ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کے حوالے سے ہفتے میں ایک بار میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ کل ایک سابق صدر نے فیک تصاویر لگائیں اور پھر معذرت کی لیکن ان کی پارٹی کے لوگوں نے پرانی ویڈیوز لگا کر انقلاب برپا کرنے کی کوشش کی، میرا نہیں خیال کہ کبھی ”کی بورڈ“ سے بھی انقلاب آیا ہو، ”کی بورڈ“ کے انقلابی سارا دن جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہے، یہ عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکے۔ ان کی آپس کی لڑائی کا بھی کارکنوں پر بہت اثر پڑا ہے، کل جلسہ کے لئے لوگ خود نہیں نکلے، انہیں زبردستی جلسے کے لئے لایا گیا تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اپنا کردار ادا کر رہی ہے، تمام کمیٹیوں کا وہ حصہ ہیں، جمہوریت کا آئینی نظام چل رہا ہے، ایسی محاذ آرائی نہیں ہے کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیا جائے یا استعفے دے کر گھر چلے جائیں، اپوزیشن کے ساتھ اچھی کوآرڈینیشن ہے، پارلیمان میں ان کے ساتھ بیٹھتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ کیمروں کے سامنے بات کرنا ہماری مجبوری ہے کیونکہ ہمارا لیڈر بھی دیکھ رہا ہوتا ہے، علی امین گنڈا پور جب میٹنگز میں آتے ہیں تو اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ وہاں ذرا اڈیالہ میں پیشی ہو جاتی ہے اس لئے خیال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے دھانے پر تھا، 2018 میں ڈالر 120 روپے کا تھا، پٹرول 125 روپے فی لیٹر تھا، ہم چار فیصد پر مہنگائی چھوڑ کر گئے تھے، 6 فیصد پر گروتھ ریٹ چھوڑ کر گئے تھے، اس کے بعد پنکی، گوگی اور کپتان، لوٹ کر کھا گئے پاکستان کا سلسلہ شروع ہوا اور عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب لگایا گیا اور ایسی پوسٹیں بانٹیں گئیں جس طرح یہ مال غنیمت ہو۔ انہیں کوئی پرواہ نہیں تھی کہ سی پیک کہاں چل رہا ہے۔ انہوں نے گوادر اور نیشنل ایکشن پلان پر کوئی میٹنگ نہیں بلائی۔ انہوں نے طالبان کو بلا کر بسایا، اس وقت کے حکمران نے ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر کھڑا کیا، ایکسپورٹرز کو سمجھ نہیں آتی تھی کہ ہم نے ڈالر کس ریٹ پر ٹریڈ کرنا ہے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، آج ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوا ہے، برآمدات 14 فیصد بڑھی ہیں، مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے، مستقبل میں پالیسی ریٹ مزید کم ہوگا، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ ہم معاشی بحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔ گرمی کے موسم میں بجلی کی مد میں وفاق نے 50 ارب روپے اور پنجاب نے 45 ارب روپے کی سبسڈی دی، یہ عوام دوست پالیسیاں ہیں، انشائاللہ بہت جلد وقت آئے گا کہ عوام کو مکمل ریلیف ملے گا۔ ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، اناڑیوں اور کھلاڑیوں نے نہ ملکی معیشت کو سنبھالا نہ کوئی ترقیاتی کام کیا، آج ان کے سارے ماﺅ تھ پیس ملک سے باہر بیٹھے ہیں، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، شہباز گل سارا سارا دن دس دس پریس کانفرنسیں کرتے نہیں تھکتے تھے، اتنا سا وقت آیا تو یہ باہر بھاگ گئے، آئیں اپنے خلاف کیسز کا دفاع کریں، ان کے لیڈر کو بھی ان کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کبھی کسی نے ملک کی سالمیت کو داﺅپر نہیں لگایا، کسی نے یہ نہیں کہا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، لوگوں نے لاشیں اٹھائیں اور پاکستان کھپے کے نعرے لگائے، ہمارا لیڈر اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر آیا اور اپنے خلاف کیسز کا سامنا کیا اور ملک پر آنچ تک نہیں آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بنگلہ دیش کے شیخ مجیب سے اپنا موازنہ کرتے تھے، یہ بنیادی طور پر وقت پرست اور موقع پرست لوگ ہیں، ان کا جب دل کرے اداروں پر حملہ کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ عزت و احترام کا رشتہ رہا ہے، صحافی کی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہوتی، ان کے نظریات ہو سکتے ہیں، وہ کسی کو اچھے برے لگ سکتے ہیں۔ خواتین صحافیوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے جلسے میں جو بات کی گئی یہ پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام صحافیوں اور میڈیا اداروں کے ساتھ یکساں سلوک رکھا ہے، میڈیا انڈسٹری کے اشتہارات بند نہیں کئے، میڈیا ورکر کسی سیاسی پارٹی کا نہیں ہوتا، وہ روزی روٹی کمانے گھر سے نکلتا ہے، انہیں دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ روسٹر جاری‘پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس مقرر
محسن نقوی اور آئی جی اسلام آباد کا ہسپتال کا دورہ ،فرائض انجام دہی کے دوران زخمی ہونیوالے پولیس افسر ..
چیف کمشنر ،آئی جی اسلام آباد کا ڈی چوک کا دورہ،افسران سے ملاقات
پی ٹی آئی کپتان نہیں تو پاکستان نہیں کے ایجنڈے پر قائم ہے ، شرجیل میمن
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی
چیئرمین سینٹ کا شمالی وزیرستان کے علاقہ اسپین وام میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے ..
ًوفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ
ایس سی او اجلاس قومی مفاد کا معاملہ ،سیاسی جماعتیں احتجاج اور دھرنے موخر کر کے قومی یکجہتی کا مظاہرہ ..
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اسپین وام میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے جوانوں ..
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج رکوانے کی بلیو ایریا ٹریڈ یونین کی درخواست پر سماعت کا تحریری ..
اساتذہ ملک و ملت کی تعلیمی ترقی اور بہتر مستقبل کیلئےسنجیدگی سے کوشش کریں، ڈاکٹر ملک ابرار حسین
محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آئوٹ کردیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے کامرس کے طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا، مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں: عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کپتان نہیں تو پاکستان نہیں کے ایجنڈے پر قائم ہے ، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی
-
اساتذہ کی محنت سے ہی قوم کا مستقبل شاندار بنتا ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
مسلم لیگ ن کو سوچنا چاہے آئینی ترامیم بعد میں ان کے ہی گلے پڑ جائے گی،مفتاح اسماعیل
-
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اسپین وام میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
-
یوسف رضا گیلانی کا آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے متعدد اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار
-
کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہی: وزیرِ اعلیٰ سندھ
-
علی امین گنڈا پور فیڈریشن کے خلاف سرکاری اسلحہ استعمال کرتے ہیں، عطا تارڑ
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنزکی ملاقات