یہ جلسہ پی ٹی آئی نے بغیر خان کے کیا اور تمام تر پابندیوں اور مشکلات کے باوجود کیا

ن لیگ اور پی پی پی تو اقتدار میں ہیں۔ کیا ن لیگ بغیر کسی شریف اور پی پی پی بغیر کسی بٹھو کے اس جلسے کی آدھی تعداد بھی اکٹھی کر سکتی ہیں؟ تحریک انصاف کے جلسے پر جبران ناصر کا حکمران جماعتوں کو چیلنج

muhammad ali محمد علی پیر 9 ستمبر 2024 23:24

یہ جلسہ پی ٹی آئی نے بغیر خان کے کیا اور تمام تر پابندیوں اور مشکلات کے باوجود کیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر 2024ء) جبران ناصر نے تحریک اںصاف کے جلسے کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بھی جلسے کا چینج دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے گزشتہ روز کے جلسے پر اپنے ردعمل میں سماجی کارکن اور سیاسی رہنما جبران ناصر نے کہا ہے کہ یہ جلسہ پی ٹی آئی نے بغیر خان کے کیا اور تمام تر پابندیوں اور مشکلات کے باوجود کیا۔

ن لیگ اور پی پی پی تو اقتدار میں ہیں۔ کیا ن لیگ بغیر کسی شریف اور پی پی پی بغیر کسی بٹھو کے اس جلسے کی آدھی تعداد بھی اکٹھی کر سکتی ہیں؟ عوام نہیں بھولے کے 8 فروری کو کیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

کوئی اور دے نا دے عوام اپنے ووٹ کو عزت دینا جانتے ہیں۔



دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے 3 رہنماوں کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک اںصاف کے رہنماوں کی گرفتاری کا آغاز کر دیا۔ اسلام آباد پولیس نے تحریک اںصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ بیرسٹر گوہر اسلام آباد پولیس کی موجودگی کی اطلاع پر خود گرفتاری دینے کیلئے پارلیمنٹ سے باہر آئے۔

اس سے قبل ایم این اے شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاوس کی عمارت سے باہر آنے پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، اس دوران گارڈز اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا۔ شیر افضل مروت کے بعد شعیب شاہین کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں رہنماوں کو گرفتاری کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون کو سیل کر دیا ہے۔ اسلام آباد جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام پر عمر ایوب خان اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں