نیپرا نے کے الیکٹرک کے بعد گیپکو پر بھی ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

گیپکو پر جرمانہ کرنٹ سے بچاؤکے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیا گیا: نیپرا

جمعہ 13 ستمبر 2024 22:02

نیپرا نے کے الیکٹرک کے بعد گیپکو پر بھی ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2024ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے بعد بجلی کی ایک اور تقسیم کار کمپنی پر جرمانہ عائد کر دیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، گیپکو پر جرمانہ کرنٹ سے بچاؤکے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ گیپکو جاری شوکاز نوٹس کے جواب پر نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، گیپکو کو15 روز میں جرمانے کی رقم نیپرا کے اکاؤنٹ میں جمع کرانیکا حکم دیا گیا ہے۔نیپرا حکم نامے کے مطابق گیپکو اپنے انتظامی علاقے میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ کرنے ناکام رہا، گیپکو کو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے گیپکوکو ایک سال میں پی سی سی پولز کی ارتھنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ احکامات پرعمل درآمد میں ناکامی پر گیپکو پر مزید جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں