قاضی فائز عیسیٰ آپ لوگوں کو خوابوں میں آتے ہیں، وزیر قانون کے ریمارکس پر ایوان میں قہقہے

پیر 16 ستمبر 2024 23:26

قاضی فائز عیسیٰ آپ لوگوں کو خوابوں میں آتے ہیں، وزیر قانون کے ریمارکس پر ایوان میں قہقہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2024ء) قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ذکر پر ایوان میں قہقہے گونجتے رہے ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آئینی ترمیم کے حوالے سے اظہار خیال کررہے تھے اس دوران اپوزیشن نے انہیں ٹوکنے کی کوشش کی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا ذکر کیا جس پر اعظم نذیر تارڑ نے اپنی گفتگو کو روک کرکہا کہ قاضی فائز عیسی آپ لوگوں کے خوابوں میں آتے ہیں تو ہم کیا کریں ،ہم نے بھی بھگتے ہیں آپ لوگ بھی برداشت کرو،ایک صاحب انصاف دینے کے بجائے ڈیم بناتا رہا اور ہر وقت ہمارے خلاف قلم چلاتے رہے ،ہم نے بھی اس کو برداشت کیا اور بھگتا ہے اور آپ بھی بھکتیں ،وزیر قانون کے ان ریمارکس پر ایوان میں زور دار قہقہوں سے گونجتا رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں