محمداورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفدکی ملاقات
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو مزید مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی
بدھ 9 اکتوبر 2024 22:49
(جاری ہے)
محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کو خوش آمدید کہاجس کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک ڈونلڈ بوبیایش اور شگیو شیمیزو کر رہے تھے اور بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یے اور دیگر افسران بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کو وفاقی وزیر خزانہ نے حکومت کی جاری اصلاحات اور بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور خاص طور پر مالیاتی خسارے کے مؤثر انتظام، بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے کا ذکر کیا، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال 38 فیصد کی بلند ترین شرح سے مہنگائی میں زبردست کمی واقع ہو کر ستمبر میں 6.9 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر 10.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور اسٹاک ایکسچینج 85000 پوائنٹس سے تجاوز کر چکی ہے، جو سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ملک میں بہتر ہوتی کاروباری فضا کی عکاسی کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس کامیابی کا سہرا وزیراعظم شہباز شریف کے سر جاتا ہے، جنہوں نے اصلاحات کے عمل کی خود نگرانی کی اور محصولات، توانائی، سرکاری ادارے، نج کاری اور پنشن اصلاحات جیسے اہم شعبوں میں اہم تبدیلیاں کیں۔انہوں نے حالیہ قومی مالیاتی معاہدے کو صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیاجس کے ذریعے صوبے اپنے محصولات میں اضافہ، ترقیاتی اخراجات کو بہتر انداز میں منظم اور گورننس میں بہتری لا سکیں گے۔وفد کے اراکین نے پاکستانی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو مزید مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستانی پاسپورٹ مزید تنزلی کا شکار،عالمی رینکنگ میں 102ویں نمبر پر آ گیا
پی آئی اے 35 ہزارسرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 29ویں کوپ کانفرنس میں شرکت کے لیے آزربائیجان روانہ
الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی 9 لاکھ سے زائد ویب سائٹس بلاک
لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے،مریم نواز پرفضاءمقام کی سیر کر رہی ہیں، زرتاج گل
عدالت نے عمران خان کو ایک اور مقدمے سے بری کردیا
حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں غریب کن حالات سے گزر رہے ہیں، شیخ رشید
حکومت کا 18 نومبر سے حج درخواستیں وصول کرنے کا اعلان
لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملہ کیس میں اہم پیش رفت
پٹرولیم مصنوعات مسلسل دوسری بار مہنگی ہونے کا امکان
عمران خان سے ملاقات نہ ہونے دینا عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ، شیر افضل مروت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست دائر
-
جعلی حکومت کا آخری وقت آپہنچا‘ راج کماری اور ان کے ابا وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں، بیرسٹر سیف
-
پی آئی اے 35 ہزارسرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 29ویں کوپ کانفرنس میں شرکت کے لیے آزربائیجان روانہ
-
سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں،متعدد سکولوں میں آن لائن کلاسز کا اجراء تاحال نہ ہوسکا
-
الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی 9 لاکھ سے زائد ویب سائٹس بلاک
-
لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے،مریم نواز پرفضاءمقام کی سیر کر رہی ہیں، زرتاج گل
-
عدالت نے عمران خان کو ایک اور مقدمے سے بری کردیا
-
سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے،مریم نواز
-
حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں غریب کن حالات سے گزر رہے ہیں، شیخ رشید
-
حکومت کا 18 نومبر سے حج درخواستیں وصول کرنے کا اعلان