پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں، صدر مملکت

آصف علی زرداری سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، دونوں ممالک کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لئے باعث مسرت اور فخر ہے، صدر مملکت کی ملاقات میں گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 10 اکتوبر 2024 10:56

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں، صدر مملکت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10اکتوبر 2024) صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں،سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لئے باعث مسرت اور فخر ہے،صدر پاکستان آصف علی زرداری سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، اس دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کے دوران برادر ممالک نے معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

صدر پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کو خطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کیلئے کام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے سعودی عرب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا کے پرامن مستقبل کیلئے کام کرنا چاہیے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں، ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔آصف علی زرداری نے پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود کی بصیرت افروز قیادت کی تعریف کی۔ سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت شاندار ترقی کو بھی سراہا۔

اس موقع پر سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفراسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی سرمایہ کاروں کا وفد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیاتھا۔وفد کی سربراہی سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کر رہے تھے ان کے ساتھ 130 سرمایہ کاربھی اسلام آباد پہنچے۔

وفاقی وزرا مصدق ملک، جام کمال اور عبدالعلیم خان نے نورخان بیس پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔اعلامیے کے مطابق سعودی وفد میں توانائی، مائننگ، منرلز، ایگریکلچر ، بزنس، سیاحت، انڈسٹری، افرادی قوت اور مختلف شعبوں کے حکام وکمپنیاں شامل ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان ہے۔سعودی وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی وفد کی پاکستانی کمپنیوں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں اور سعودی وفد کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں پردستخط کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں