عمران خان سے ملاقات کیلئے رسائی دی جائے تو 15اکتوبر کا احتجاج مئوخر ہوسکتا ہے

بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، 6اکتوبر کے بعد انہوں نے سورج نہیں دیکھا، 15اکتوبر کو ڈی چوک میں ہمارا احتجاج پرامن ہوگا مرکزی رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 اکتوبر 2024 00:21

عمران خان سے ملاقات کیلئے رسائی دی جائے تو 15اکتوبر کا احتجاج مئوخر ہوسکتا ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر 2023ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے رسائی دی جائے تو 15اکتوبر کا احتجاج مئوخر ہوسکتا ہے،بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، 6اکتوبر کے بعد انہوں نے سورج نہیں دیکھا، 15اکتوبر کو ڈی چوک میں ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور ہم لوگ ہر وقت سڑکوں پر ہوتے ہیں، عمران خان جیل میں سیاسی قیدی ہیں، ان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا، 6اکتوبر کے بعد انہوں نے سورج نہیں دیکھا ،ہم ڈی چوک پر آرام سے گئے ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹا ، حکومت نے پورا ماحول بنایا ہوا تھام آنسوگیس کی شیلنگ ہوئی، 25سو لوگ آج بھی قید میں ہیں، کے پی ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا تو گنڈا پور وہاں سے نکل چکے تھے، پنجاب حکومت کے پی کے لوگوں کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

عمر ایوب نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے فنانشل سرپلس دیا جس کی وجہ سے آئی ایم ایف ڈیل ہوئی۔ سعودی سرمایہ کار آئے ہوئے ، سعودی سرمایہ کار فارم 47کی حکومت کو کہتے ہیں آپ کے ملک میں رول آف لاء نہیں ہے ہم سرمایہ کاری کیسے کرسکتے ہیں؟وزارت خزانہ جاکر دیکھ لیں، ایم اویوز کی الماری بھری پڑی ہے، ایم اویوز کا مطلب کہ ہم سرمایہ کاری کی نیت کریت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کو لانے کی بات جنرل باجوہ اور فیض حمید نے کی تھی۔انہوں نے کہا کہ 15اکتوبر کو ڈی چوک میں ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، جے شنکر کے خطاب والی بات بے بنیاد ہے۔ہمیں عمران خان سے ملاقات کیلئے رسائی دی جائے تو سیاسی کمیٹی احتجاج مئوخر پر غورکرسکتی ہے۔دوسری جانب وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان ظاہر کرتا ہے یہ سیاسی جماعت نہیں ایک انتشاری ٹولہ ہے ، یہ پاکستان دشمن لوگ ہیں جوملکی مفاد کے خلاف کمربستہ ہیں، ان کا مقصدایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنا ہے، اس اعلان کے بعد یہ بالکل بے نقاب ہوگئے ہیں، فتنہ پھیلانے کی ان کی کوشش ہے ، ان کو ان کی کمین گاہوں تک محدود کردیا جائے۔

 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں