پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن‘تحریک انصاف نے دوسری نظرثانی درخواست دائر کردی

منگل 12 نومبر 2024 16:41

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن‘تحریک انصاف نے دوسری نظرثانی درخواست دائر کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2024ء) سپریم کورٹ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ پرپی ٹی آئی نے 21 اکتوبر 2024 کے فیصلے کے خلاف دوسری نظرثانی درخواست دائر کر دی ۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر کا فیصلہ یکطرفہ طور پر دیا، درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے مزیدکہاگیاہے کہ سپریم کورٹ کے 13 جنوری اور 21 اکتوبر کے فیصلوں کے خلاف اپیل منظور کی جائے، پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست پر دوبارہ سماعت کی جائے، اس سے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف تے درخواست دائر کی تھی اب یہ دوسری نظر ثانی اپیل ہے جو دائر کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں