پنجاب میں پانچ سالوں تک کے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 5 ہزار6 سو 23 کیسزرپورٹ‘ 4600 چالان

منگل 12 نومبر 2024 16:41

پنجاب میں پانچ سالوں تک کے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 5 ہزار6 سو 23 کیسزرپورٹ‘ 4600 چالان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2024ء) پنجاب میں پانچ سالوں تک کے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 5ہزار 6 سو 23 کیسز سامنے آگئے ہیں‘ 4 ہزار 6سو کیسز چالان ہوئے۔ 2023میں کم عمر بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا اور 1205کیس سامنے آئے جبکہ 2024ء میں 1077کیس سامنے آنے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے 1ہزار 82 کیسز‘2021میں 11سو 48 کیسز‘2022 میں 1ہزار 1 سو 11 کیسز سامنے رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کے بعد کیسز کی سالانہ تعداد 12 سو 5 ہوگئی تاہم 2024 کے صرف دس ماہ میں 1ہزار 77 کم عمر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق 5 ہزار 6 سو 23 کیسز میں سے 4ہزار 6سو کیسز چالان ہوئے جبکہ 9سو 62 کیسز مختلف وجوہات کی بنا پر کینسل ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں