انسداد منشیات آپریشن، 1057.286 میٹرک ٹن منشیات ضبط ، 2182 منشیات فروشوں گرفتار

منگل 12 نومبر 2024 16:49

انسداد منشیات آپریشن، 1057.286 میٹرک ٹن منشیات ضبط ، 2182 منشیات فروشوں گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2024ء) ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن، حکومتی اداروں کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی، ملک بھر سے 1057.

(جاری ہے)

286 میٹرک ٹن منشیات ضبط ، 2182 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ، ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے حکومتی ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں،ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری ہے ، پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومتی اداروں نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کی جارہی ہے ، ستمبر 2023 سے اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک بھر سے 1057.286 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2182 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے 364.444 کلو منشیات ضبط کیں اور 47 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے حکومتی ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں