چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا استور کے قریب بس حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

منگل 12 نومبر 2024 17:37

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا  استور کے قریب بس حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے استور کے قریب بس کو پیش آنے والے حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور اہلخانہ کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی لئے دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت بھی کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں