آئی ایم ایف مشن اورپاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کاپہلا دور ختم

منگل 12 نومبر 2024 23:18

آئی ایم ایف مشن اورپاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کاپہلا دور ختم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2024ء) پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف کے مشن اور پاکستان کی معاشی ٹیم میں مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں پاکستانی وفد سے ملاقات کی جس دوران وزیرمملکت علی پرویز ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنراسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے جب کہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر نے کی۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے جس میں ایف بی آرحکام آئی ایم ایف وفد کو ٹرانسفارمیشن پلان ،ٹریک اینڈ ٹریس اور ریٹیلرز اسکیم پربریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنا اور ٹیکس وصولی کیلئے ایآئی کا استعمال کرنا شامل ہے جب کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت 5 شعبوں میں سسٹم کی انسٹالیشن کا جائزہ لیا جائے گا،ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے پلان پر ایف بی آر انفورسمنٹ آرڈیننس پر مشن کو بریف کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں رجسٹرڈ تاجروں کاڈیٹا اور ان سے ٹیکس وصولی پر آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں