حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں غریب کن حالات سے گزر رہے ہیں، شیخ رشید

نواز شریف کہہ رہے کہ انہیں انڈے ،ٹماٹر مارے جارہے ہیں کیا عوام آپ کو گلاب کے پھول ماریں، حکومت نے عوام میں رنج، غم اور نفرت پھیلائی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 13 نومبر 2024 11:30

حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں غریب کن حالات سے گزر رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13نومبر 2024) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں غریب کن حالات سے گزر رہے ہیں،سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہے،نواز شریف کہہ رہے کہ انہیں انڈے ،ٹماٹر مارے جارہے ہیں کیا عوام آپ کو گلاب کے پھول ماریں،اسلا م آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام میں رنج، غم اور نفرت پھیلائی ہے۔

حکومت پالیسیوں کے باعث عوام میں نفرت بڑھ رہی ہے۔پہلے ہی کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں رہی سہی کسر سموگ نے کر دی ہے ۔سموگ کا حل ڈھونڈنے کی بجائے حکومت لوگوں کے کاروبارکو بند کر رہی ہے ۔غریب آدمی ویسے ہی پریشان ہے اس کیلئے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

عوام مہنگائی کے باعث شدید پریشان ہیں ۔لوگوں کے پاس بجلی کے بل جمع کروانے کے پیسے نہیں ہیں خیال رہے کہ چند روز قبل بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا تھا کہ حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ان کے برے دن شروع ہو چکے ہیں۔

40 دن کا چلہ کاٹا ہے صحت اب تک ٹھیک نہیں۔راولپنڈی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاتھا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے لو ٹ کا مال تھا۔ب باہر بھاگ رہے ہیں، ان کے آخری دن آگئے۔ آپ دیکھیں گے لوگ ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔انہوں نے کہا تھاکہ ان کو شکست فاش ہوگی۔ 40 دن کا چلہ کاٹا ہے صحت اب تک ٹھیک نہیں۔ بزدل آدمی 100 بارمرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ چین کو جو ناراض کیا گیا اس پر ان کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 24کروڑ عوام ان کے اس عمل کو مسترد کرتے ہیں۔ عوام چین کے ساتھ ہے۔ امریکا کا الیکشن پاکستان سمیت ساری دنیا پر اثر ڈالتا ہے۔ ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دیا تھا۔ ان کو شکست فاش ہوگی، ریڑھی والا اور قلفی والا تو بیچارہ دیہاڑی نہیں لگا سکتا۔ سٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے ان کے دوروں سے ایک ڈالر بھی ملا ہو انہوں نے چین کو ناراض کیا تھا۔ خارجہ امور نے چین سے متعلق غلط زبان استعمال کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں